ہومبریکنگ نیوزلاہور پولیس نے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیا

لاہور پولیس نے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیا

لاہور: لاہور پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کا کیس فوجی عدالت میں بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق حسان نیازی کے کیس کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو گا، کیس کے متعلق تمام ثبوت اور شواہد بھی فوجی عدالت میں بھجوا دئیے گئے، حسان نیازی عسکری ٹاور اور جناح ہاس مقدمے میں نامزد ہے۔

حسان نیازی پر کور کمانڈر کی یونیفارم لہرانے کا الزام ہے، سانحہ 9 مئی کے بعد فرار ہو گیا تھا، حسان نیازی کو گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا پولیس نے ایک فیکٹری سے گرفتار کیا تھا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے حسان نیازی کو ایک مقدمے کی تفتیش کے لیے کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا تھا، کوئٹہ پولیس اب ملزم حسان نیازی سے تفتیش کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔