ہومبریکنگ نیوزبشری بی بی نے آڈیو لیکس پر سوالات کے جواب دے دیئے

بشری بی بی نے آڈیو لیکس پر سوالات کے جواب دے دیئے

اسلام آباد:توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق بشری بی بی سے ہونے والی جے آئی ٹی تفتیش کے مندرجات سامنے آگئے ہیں، تفتیشی ٹیم نے بشری بی بی سے ان کی آڈیوز سے متعلق سوالات کئے، بشری بی بی نے آڈیوز سننے کے بعد انہیں جعلی قراردے دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے بشری بی بی سے 23 سوالات پوچھے، زیادہ تر سوالات توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تھے۔

بشری بی بی نے جعلی رسیدیں بنانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رسیدیں کہاں سے آئیں کس نے بنوائیں ہم نہیں جانتے۔بشری بی بی نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ گھڑی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ان سے دو آڈیو لیکس سے متعلق سوالات پوچھے گئے اور آڈیوز بھی سنوائی گئیں۔ جس پر بشری بی بی نے جواب دیا کہ آڈیوز میں آواز میری نہیں ہے۔جس کے بعد پولیس ٹیم نے دونوں آڈیوز کا فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آڈیوز کی فرانزک رپورٹ کیس ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔