اسلام آباد(سب نیوز)شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا
عدالت نے شاندانہ گلزار کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے استفسارکیا کہ آفریدی صاحب آپ کا کوئی گھر ہے اسلام آباد میں؟ جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ جی، میرا گھر موجود ہے،
شہریار آفریدی سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او آرڈر معطل کردیا گیا۔
شہریار آفریدی کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
عدالت نے شہریار آفریدی کو سوشل میڈیا اور میڈیا میں کسی قسم کا بیان دینے سے روک دیا
شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیا
عدالت نے شاندانہ گلزار کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اگر شاندانہ گلزار کو کچھ ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر ذمہ دار ہوں گے ،
شاندانہ گلزار اسلام آباد سے باہر نہیں جائیں گی ،
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل، رہائی کا حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
