ہومبریکنگ نیوزپاکستان کی تین بڑی کمپنیاں فوربز کی ایشیاء کی بہترین کمپنیوں میں شامل

پاکستان کی تین بڑی کمپنیاں فوربز کی ایشیاء کی بہترین کمپنیوں میں شامل

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بزنس میگزین (فوربز) پاکستان کی تین کمپنیوں کو سال 2023کےلئے ایشیاء کی ان بہترین کمپنیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہیں ۔
فوربز کی طرف سے جاری کردہ فہرست (ایشیا بیسٹ انڈر اے بلین لسٹ)میں پاکستان کی ہائی نون لیبارٹیرز، سسٹمز لمیٹڈ اور طارق گلاس انڈسٹریز کو بہترین کمپنیوں میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ فہرست میں چین کی 34 اور بھارت کی 32کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔
فوربز کے مطابق ہائی نون لیبارٹیریز کی مارکیٹ ویلیو 79ملین ڈالر ،طارق گلاس کی 70ملین ڈالراور سسٹمز کی مارکیٹ ویلیو441ملین ڈالر ہے ۔
فوربز کے مطابق سسٹم کی نیٹ انکم سیلز میں 155ملین ڈالر پر32ملین ڈالر رہی ۔طارق گلاس کی سیلز سب سے زیادہ 116ملین ڈالر رہی جس پر اس کا خالص منافع 23ملین ڈالر رہا ، اس طرح ہائی نون لیبارٹریزکی سیل 55ملین ڈالر رہی جبکہ اس کی نیٹ انکم 9 ملین ڈالر رہی ۔
فوربز کی سالانہ فہرست میں ایشیا بحرالکاہل کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی 200کمپنیوں کو شامل کیا گیا جن کی سیل ایک ارب ڈالر تک رہی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔