ہومصحتاکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو صدر پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایکسیلینس ایوارڈ

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو صدر پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل ایکسیلینس ایوارڈ

اکبر نیازی ہسپتال کو انسٹا کیئر فیوچر ہیلتھ فورم میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ڈیجیٹل ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا

ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو انسٹا کیئر فیوچر ہیلتھ فورم کے دوران ہیلتھ کیئر ڈیجیٹلائزیشن میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے سی ای او یاسر نیازی کو ایوارڈ پیش کیا۔
اس تقریب میں شعبہ صحت سے پیشہ ور افراد، سرکاری افسران، دیگر معززین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انسٹا کیئر کے سی ای او بلال امجد نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے اکبر نیازی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عریج نیازی اور چیف انفارمیشن آفیسر محمد احسن حسین کو ہسپتال کے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے پر سراہا اور ایواڈز دیئے۔
یاسر نیازی نے اس تقریب کے خصوصی مقرر کے طور پر خطاب کرتے ہوئے تکنیکی ترقی کے ذریعے مریضوں کی بہتر سے بہتر دیکھ بھال میں اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے انتھک محنت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اے این ٹی ایچ ڈیجیٹل ایپ معیاری صحت کی دیکھ بھال اور مریضوں کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جدت کے ذریعے ہسپتال کی شاندار کارکردگی پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے پورے شعبے کے لیے ایک تبدیلی کی مثال قائم کر رہی ہے اور اسے بین الاقوامی معیارات کی طرف لے جا رہی ہے۔

عمران علی غوری، اکبر نیازی ہسپتال کے کمیونیکیشنز کے سربراہ، نے کہا کہ ہسپتال کی بنیادی توجہ معاشرے کے تمام طبقات، خُصُوصاً کم سہولیات والے علاقوں میں، سستی قیمتوں پر اعلیٰ درجے کی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے پر ہے اور ہسپتال کی ڈیجیٹل ایپ اسی مقصد کے حصول کے لئے وجود میں لائی گئی ہے تا کہ تمام مریضوں کو ان کی دہلیز پر معیاری دیکھ بھال تک رسائی دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کا منظرنامہ ڈیجیٹل انقلاب سے گزر رہا ہے اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اس تبدیلی کے سفر کے فرنٹ لائن پر ہے اور پاکستانی عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔

14aug

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔