ہومپاکستانوزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سطح کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر بھی مسلسل قریبی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔