ہومپاکستانماسکوفیصل آباد اور ماسکوکراچی روٹس پرپہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام کر رہے ہیں، سفیر البرٹ خوریف

ماسکوفیصل آباد اور ماسکوکراچی روٹس پرپہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام کر رہے ہیں، سفیر البرٹ خوریف

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ ماسکوفیصل آباد اور ماسکوکراچی روٹس پرپہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی اخبار ازویستیا کیساتھ گفتگو میں کیا ۔
سوال: کیا روس اور پاکستان منسک ماسکوکراچی راہداری کے ذریعے مال بردار ریل سروس کے پائلٹ پروگرام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو اس منصوبے پر اس وقت پیش رفت کس مرحلے میں ہے؟
البرٹ خوریف: ہم اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ماسکوفیصل آباد اور ماسکوکراچی روٹس پر دونوں سمتوں میں پہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے میں بیلاروس کی شمولیت کے امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
2025 کے دوران اور 2026 کے اوائل میں خطے میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے کے باعث اس منصوبے پر عمل درآمد کئی مرتبہ موخر کرنا پڑا۔
اس وقت فریقین مال برداری سے متعلق خدمات کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور مجوزہ روٹ میں شامل ممالک میں ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں جو اس راستے کے ذریعے اپنے تجارتی سامان کی ترسیل میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔