ممبئی:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے وزیر اعظم نریندر مودی کی فرمائش ماننے پر سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) سے گولڈن ٹک گنوا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے اپنے مصدقہ ایکس اکانٹ پر 77ویں یوم آزادی سے قبل ڈسپلے پکچر میں بھارتی ‘ترنگے’ کی تصویر لگائی جس کے بعد اکانٹ کا گولڈن ٹک ہٹ گیا۔
ہوا کچھ یوں کہ 13 اگست کو نریندر مودی نے ایکس پر پیغام جاری کیا اور بھارتی شہریوں سے درخواست کی کہ سب اپنے سوشل میڈیا اکانٹس کی ڈسپلے پکچر پر بھارتی جھنڈے کی تصویر لگائیں۔مودی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ‘ہر گھر ترنگا تحریک کے جذبے کے تحت، آئیے ہم اپنے سوشل میڈیا اکانٹس کی ڈی پی کو تبدیل کریں، یہ انوکھی کوشش ہمارے پیارے ملک اور ہمارے درمیان تعلق کو مزید گہرا کرے گی’۔
رپورٹس کے مطابق مودی کی اس فرمائش کے بعد حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی رہنماں سمیت بی سی سی آئی نے بھی ڈی پی تبدیل کی، جس کے بعد ان سب کا گولڈن ٹک یا بلیو ٹک ختم ہوگیا۔بھارتی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم مودی نے بھی مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنی ڈسپلے تصویر کو ہندوستانی ترنگے میں تبدیل کیا تاہم، ان کی گرے ٹک کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے نہیں ہٹایا۔
