ہومتازہ ترینجن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں، چودھری شافع

جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں، چودھری شافع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں۔
لاہور میں ق لیگ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں چودھری شافع اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شافع حسین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے، شہباز شریف کے وزیرِ اعظم کے عہدے سے اترنے کے بعد ہمارے ان سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
چودھری شافع حسین کا کہنا ہے کہ جس طرح دیگر قائدین کو ضمانتیں ملی ہیں، پرویز الہٰی کو بھی ملنی چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔