ہومبریکنگ نیوزمہنگائی میں گردن تک ڈوبے عوام پر پٹرولیم بم گرانے کی تیاری

مہنگائی میں گردن تک ڈوبے عوام پر پٹرولیم بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد(سب نیوز)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےپاکستان میں15اگست سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قمیت 86 ڈالر سے91 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں ۔

دوسری جانب تیارپٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالرسے102 ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقمیت یہی رہی توپاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 15روپےفی لیٹراضافےکا امکان ہے ۔

موجودہ ریٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔