ہومپاکستاناسلام آباد ،ڈی چوک میں الجزیرہ کی دفتر کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ

اسلام آباد ،ڈی چوک میں الجزیرہ کی دفتر کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ )شہر اقتدار کہ انتہائی حساس ترین علاقے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے نامعلوم شخص انٹرنیشنل میڈیا نیٹ ورک (الجزیرہ ٹی وی )کہ دفتر کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

بتایا گیا ہے ہفتہ اتوار کی درمیانی شپ انٹرنیشنل میڈیا کے دفتر کی گاڑی واقعہ ڈی چوک میں کھڑی تھی کہ پستول سے لیس ایک شخص نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا ۔

واقع سے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، انتہائی اہم اور پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے فائرنگ سیکیورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے ادھر تھانے کو حصار کی پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا اغاز کر دیا ہے لیکن ابھی تک وہ واقعہ کی اصل حقائق تک نہ پہنچ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔