ہومدنیاچین میں شدید بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے 21اموات

چین میں شدید بارشیں، مٹی کا تودہ گرنے سے 21اموات

بیجنگ(مانیٹرنگ نیوز)چین کے شہر شیان میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے شانژی کے شہر شیان میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

چینی میڈیا کا کہنا ہےکہ شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے مٹی کا تودہ گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 6 افراد لاپتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ مٹی اورکیچڑ تلے دبے مزید 6 افراد کی تلاش جاری ہے، مٹی کے تودے کی زد میں آنے والے 2 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق علاقے میں 900 سے زائدگھروں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

حکام کی جانب سے علاقے میں ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں تاہم بارش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔