ہومبریکنگ نیوزلال حویلی کے باہر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن

لال حویلی کے باہر غیر قانونی تجاوزات کیخلاف آپریشن

راولپنڈی(سب نیوز) راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ لال حویلی کے باہر سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں میونسپل کارپوریشن سمیت راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

دوسری جانب شیخ رشید کی جانب سے آج رات آتش بازی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے باہر آتش بازی کی تاحال اجازت نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ فرووی میں لال حویلی کے سیل کیے گئے یونٹس میں سے ایک یونٹ کو متروکہ وقف املاک نے ڈی سیل کر دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔