لاہور،مظفر آباد(سب نیوز) استحکام پاکستان پارٹی نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو آزادجموں کشمیر کا صدر تعینات کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پیٹرن انچیف اور مرکزی صدر کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری کردیا
سردار تنویر الیاس خان 2018ء کے انتخابات سے قبل صوبہ پنجاب کی عبوری کابینہ میں وزیر رہے۔
سردار تنویر الیاس خان پنجاب سرمایہ کاری اینڈ ٹریڈ بورڈ کے چیئرمین اور وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بھی رہے۔
سردار تنویر الیاس خان نے 2021ء میں باضابطہ طور پر آزادکشمیر کی سیاست میں حصہ لیا ، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بھی رہے۔
سردار تنویر الیاس نےآزادکشمیر کی الیکشن مہم کی قیادت کرتے ہوئے پارٹی کو 2021 کے الیکشن میں سادہ اکثریت سے کامیابی دلائی۔
سردار تنویر الیاس آزادکشمیر میں ایک سال سینئر موسٹ وزیر اور قریبا ایک سال وزیر اعظم آزادکشمیر رہے۔
سردار تنویر الیاس خان نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی پالسییوں سے اختلافات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو الوداع کہہ دیا تھا۔
سردار تنویر الیاس خان استحکام پاکستان پارٹی کے بانی رہنماء اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی بھی ہیں۔
