ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی اورق لیگ کے رہنماوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

پی ٹی آئی اورق لیگ کے رہنماوں کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت

لاہور:تحریک انصاف اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما میاں خالد محمود سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابقہ ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ق ارشاد نذیر گل اور جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی لاہور ڈیوڈ گل، نائب صدر ٹریڈ ونگ پی ٹی آئی سمی گل نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما منصف گل نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ محمد اعجاز نجار اور سابقہ صدر پی ایس ایف اوکاڑہ رانا علی نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت کا اعلان کردیا۔آئی پی پی سینئر رہنما میاں خالد محمود نے تمام رہنماوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر بھی گلے میں پہنائے۔سیاسی رہنماوں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ رہنماوں نے کہا کہ انشااللہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔