ہومبریکنگ نیوزشہباز شریف نے وزیراعظم ہا ئوس خالی کردیا،ذاتی سامان لے گئے

شہباز شریف نے وزیراعظم ہا ئوس خالی کردیا،ذاتی سامان لے گئے

وزیراعظم ہاس میں الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائے گا،شہباز شریف لاہور روانہ
اسلام آباد(سب نیوز )نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم ہا ئو س خالی کردیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔ نگران وزیراعظم کے تقرر کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاس خالی کردیا اور اپنا ذاتی سامان لے گئے۔شہبازشریف نے جانے سے پہلے وزیراعظم ہا ئو س کے عملے سے الوداعی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو کل وزیراعظم ہاس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔