ہومبریکنگ نیوزریفائنری کا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار، امپورٹ عارضی معطل

ریفائنری کا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار، امپورٹ عارضی معطل

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کیلئے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔ ریفائنریز ذرائع کے مطابق پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا۔ انڈسٹری ذرائع نے بتایاکہ عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریبا 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اور 26 جون کو دو جہازوں کے ذریعے امپورٹ کے بعد کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔