سڈنی ،آسٹریلیا نے 15 مئی تک بھارت سے براہ راست فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے یہ فیصلہ بھارت میں کورونا کی بے قابو ہوتی ہوئی دوسری لہر کے باعث کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اگلے تین ہفتوں کے لیے بھارت سے براہ راست فضائی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے منگل کو کہا ہے کہ بھارت سے پروازوں کی بحالی کے فیصلے پر 15 مئی کے بعد نظر ثانی کی جائے گی۔اس سے قبل بنگلہ دیش نے بھی بھارت میں کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے باعث اپنی سرحدیں بند کر دی تھی جبکہ دیگر برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی انڈیا پر سفری پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔
آسٹریلیا نے بھی بھارت سے براہ راست فضائی پروازوں پر پابندی عائد کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
