سرگودھا(سب نیوز) غریب خاتون نے ریلوے لائن پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق غریب خاتون پیدل ہی اسپتال جارہی تھی کہ راستے میں اس کی طبیعت خراب ہوگئی، تکلیف میں مبتلا خاتون کی حالت غیر ہوتی دیکھ کرایک شہری نے ریسکیو 1122 کو کال کر دی۔
ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو خاتون زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا تھی۔ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ریسکیو ٹیم کی خواتین اراکین نے موقع پر ہی خاتون کو زچگی میں مدد فراہم کی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زچہ بچہ کو ڈیلیوری کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
