ہومپاکستانڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان کا انتخاب کل3بجے ہوگا

ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان کا انتخاب کل3بجے ہوگا

گلگت (سب نیوز)ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا، کل 3 بجے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا 22واں اجلاس کل بروز پیر سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ اسپیکر گلگت اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اراکین اسمبلی کو ہدایت بھی جاری کردی گئی۔اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے ممبران اسمبلی کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس طلب کیا۔ شیڈول کے مطابق کل 10 بجے ڈپٹی اسپیکر کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے۔

کل دن 12 بجے تک ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔ دن 1 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پرتال کے بعد حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلی گلگت بلتستان منتخب ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی اے ہم خیال گروپ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا جبکہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔