Monday, June 1, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ کی جج مقرر ہوگئیں، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صدر مملکت نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس، جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی 12 مئی 2023 کوپشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مقرر ہوئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی نے رواں سال 14 جون کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان میں جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔