اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کی حراست سیدو خطرناک قیدی فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان تھانہ گولڑہ اور کورال کے علاقوں میں قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے، پولیس اہلکار قیدیوں کو اڈیالہ جیل لے جارہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ضیا مسجد کے قریب ملزمان کو مبینہ طور پر ان کے ساتھی اسلحہ کی نوک پر ساتھ لے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے اپنے ملازمین سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
دوسری جانب آئی جی نے ناقص کارگردگی اور عوامی شاکایات پر تین تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کردیے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایچ او نیلور نوازش علی خان، ایس یچ او شمس کالونی غلام بنی اور ایس ایچ او مارگلہ ناصر منظور کو ناقص کارکردگی پرمعطل کیا گیا۔

