اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین کودہشتگردی سمیت چودہ مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع مل گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوئے،ا س موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
دہشتگردی دفعات کے تحت درج تین مقدمات میں ضمانت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سامنے پیش ہوئے،ان کے وکیل نے کہا تین کیسز میں تفتیشی کی جانب سے شامل تفتیش نہیں کیا گیا، عدالت نے تین مقدمات میں دس جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی۔
تھانہ کھنہ اور تھانہ بارہ کہو میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں بھی چیئرمین تحریک انصاف کی دس جولائی تک عبوری ضمانت دے دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر سپرا کی عدالت نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چھ مقدمات میں عبوری ضمانت میں دس جولائی تک توسیع کردی ۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان مقدمات میں بھی دس جولائی تک عبوری ضمانے دے دی گئی، جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت نے عبوری ضمانت میں انیس جولائی تک توسیع کردی۔
