سڈنی:ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش بیٹر جونی بیئر سٹوکے متنازع آٹ پرکھلاڑیوں کے بعد اب دونوں ملکوں کے وزیراعظم بھی آمنے سامنے آگئے۔بیئرسٹوکے متنازع آٹ کامعاملہ برطانوی ایوانوں میں بھی پہنچ گیا اور برطانوی وزیراعظم رشی سونک بھی بیئرسٹوکے آٹ دینے پر ناخوش دکھائی دیے۔ترجمان کے مطابق رشی سونک بین اسٹوکس کے بطور کپتان ایسا نہ کرنے والے بیان سے متفق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس سیمتفق ہوں کہ بیئرسٹوکا آٹ کرکٹ کے اسپرٹ کے خلاف تھا۔ایشیز میں متنازع رن آٹ: آسٹریلوی اخبار کی ہیڈ لائن پر انگلش کپتان اسٹوکس کا کرارا جوابتاہم برطانوی وزیراعظم کیبیان کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی ایل بانیز نے بھی اس حوالے سے بیان دے دیا۔وزیراعظم انتھونی ایل بانیز نے کہا کہ ایشیز سیریز کے ابتدائی میچز جیتنے پر آسٹریلوی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم پر فخرہے، پورا آسٹریلیا کپتان پیٹ کمنز، ایلیکس کیری اور ٹیم کے پیچھے کھڑاہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے جونی بیئر سٹوکو اس وقت اسٹمپ آٹ کیا جس وقت وہ گیند کھیل کر کریز سے نکلے۔ جو نی بیئرسٹوکا اسٹمپ آٹ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آٹ قراردیاجارہاہے۔
