اسلام آباد(آئی پی ایس )ا لیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں سے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو گوشواروں کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتیں آمدنی، اخراجات، واجبات اور فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق مکمل ریکارڈ جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اکانٹس آڈٹ اور چارٹڈ اکانٹنٹ کی رپورٹ بھی جمع کرانا ہو گی، ممنوعہ ذرائع سے فنڈز نہ حاصل کرنے سے متعلق سرٹیفکیٹ بھی جمع لازمی دینا ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کر لیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
