ہومبریکنگ نیوزبلوچستان ہائی کورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

بلوچستان ہائی کورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

کوئٹہ(سب نیوز )وزارت قانون و انصاف نے بلوچستان ہائی کورٹ میں 5 ایڈیشنل جج صاحبان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کیمطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 193کے تحت بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔

ایڈیشنل جج صاحبان میں جسٹس اقبال احمدکاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی ،جسٹس گل حسن ترین،جسٹس محمد عامر نواز رانا اورجسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔ ان جج صاحبان کی تعیناتی کی مدت ان کے حلف اٹھانے سے شروع ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ججزمستقل کرنے کی منظوری دیدی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔