ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر نرمی کی درخواست کردی

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر نرمی کی درخواست کردی

اسلام آباد:پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پرامید ہے، آئی ایم ایف کو میمورنڈم فار اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی) آج فراہم کر دیا جائیگا۔ایم ای ایف پی کی منظوری کیفوری بعد اسٹاف لیول معاہدہ اور بورڈ اجلاس ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 6 ارب ڈالرکی بیرونی فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے نرمی کی درخواست کی ہے، نرمی کے عوض مزید ٹیکس لگانیکی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کل ایم ای ایف پی پر اپنا رد عمل دیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کی ملاقات میں پروگرام بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق اخراجات میں 85 ارب روپیکی کٹوتیاں کرنیکی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط مانتے ہوئے پنشن میں اصلاحات متعارف کرا ئی ہیں، ایم ای ایف پی کے مطابق ایک لاکھ ڈالر تک بغیر آمدن بتائے ترسیلات کی تجویز واپس لے لی گئی ہیں، تنخواہ پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور درآمدات پر پابندی اٹھا لی گئی ہے اور پیٹرولیم لیوی کو 50 سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔