ہومبریکنگ نیوزایران کی سمندری رسائی محدود رکھنے کا امریکی اعلان، ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رہنے کا امکان

ایران کی سمندری رسائی محدود رکھنے کا امریکی اعلان، ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رہنے کا امکان

نیویار ک (آئی پی ایس )امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھ سکتا ہے، امریکی فوج کے پاس کارروائی برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کے لیے امریکی بحری جہازوں کو مختلف مقامات پر آگے پیچھے کیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق ان کی پوزیشنز تبدیل کی جاتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کی صلاحیت موجود ہے اور اسے ضرورت کے مطابق غیر معینہ مدت تک برقرار رکھا جا سکتا ہے۔امریکی وزیرِ جنگ کے مطابق بحری ناکہ بندی کا مقصد ایران پر معاشی دبا بڑھانا ہے، جس کے ذریعے تہران پر دبا برقرار رکھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔