ہومبریکنگ نیوزجلا ئو گھیرا ئوکیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

جلا ئو گھیرا ئوکیس: یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج

لاہور(سب نیوز )لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سڑک بلاک کرکے اداروں کے خلاف تقریر اور جلا گھیرا کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے شیر پا پل پر سڑک بلاک کے اداروں کے خلاف تقریر اور جلا گھیرا کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکلا دلائل کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے، یاسمین راشد تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں نامزد ہیں۔

یاسمین راشد پر شیر پا پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کے خلاف تقریر اور جلا گھیرا کا الزام ہے جبکہ ان کی تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت خارج ہو چکی ہے۔جناح ہاس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو ڈسچارج کیا گیا تھا۔پراسیکیوشن نے انہیں ڈسچارج کرنے کا عدالتی فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاس پر حملے اور جلا گھیرا کیس میں 15 نئے ملزمان کی درخواست ضمانت پر حتمی دلائل طلب کرلیے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 15 نئی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کا جناح ہاس حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور آئین پاکستان اس کی اجازت دیتا ہے، ملزمان احتجاج میں شامل تھے مگر جلا گھیرا سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی شواہد موجود ہیں۔عدالت نے ملزمان کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔ملزمان میں سید نبیل رضا، لیاقت علی، انیلہ منیر، محمد علی خان، واصف اللہ میر اور صدف بی بی سمیت 15 دیگر شامل ہیں۔اس سے قبل جناح ہاس حملہ کیس میں 230 ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ ہوچکا ہے۔ عدالت نے 197 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج اور 33 ملزمان کی منظور کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔