ہومتازہ ترینبھارتی حکومت کا نئے نامزد افغان ناظم الامور کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار

بھارتی حکومت کا نئے نامزد افغان ناظم الامور کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی حکومت کا عبوری افغان حکومت سے خوشگوار تعلقات کا دعوی جھوٹ نکلا۔مودی سرکار ابھی تک اشرف غنی دور کے سفیر فرید ماموند زئے کو ہی افغان سفارتخانے میں رکھے ہوئے ہے۔

سابق افغان حکومت کے سفیر فرید ماموندزئے کے زیرانتظام افغان سفارتخانے پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔افغانستان کی حکومت نے موجودہ سفیر کو سبکدوش کرنے کے احکامات دیکر افغان سفارتخانے کے تجارتی مشیر قادر شاہ کو افغانستان کا چارج ڈی افیئر تعینات کرنے کا فرمان جاری کیا۔لیکن مودی سرکار نے نئے نامزد افغان چارج ڈی افیئر کو اسنادِ سفارت پیش کرنے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔