ہومبریکنگ نیوزوزیر خزانہ کا تین تین پنشنز کی عیاشیاں ختم کرنے کا اعلان

وزیر خزانہ کا تین تین پنشنز کی عیاشیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سب نیوز )وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ تین تین اداروں سے پنشن وصول کر رہے ہیں، پاکستان یہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا گریڈ 17 اور اس سے اوپر والے افسران کو صرف ایک پنشن ملے گی، یہ فیصلہ پنشنرز کے ہاتھ میں ہو گا کون سی پنشن حاصل کرنی ہے اور کون سی 2 چھوڑنی ہیں، تین تین پنشنز اس غریب ملک کے ساتھ انصاف نہیں ہے۔ 215 ارب روپے کے ٹیکس لگائے جائیں گے، وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان وفاقی پنشن کے اخراجات میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے، وفاقی ملازمین کے لیے کنٹری بیوٹری اسکیم کو نافذ کرنا پڑے گا، آئندہ مالی سال کے لیے پنشن فنڈ قائم کر دیا گیا ہے، پنشن فنڈ کے لیے رولز اینڈ پروسیجر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔