ہومپاکستاننومئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد

نومئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد

ملتان (سب نیوز)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار سابق وفاقی وزیر مملکت و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔
فاضل عدالت نے ملک عامر ڈوگر کو دوبارہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ انہوں نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کردیا۔ پولیس تھانہ جلیل آباد کے مطابق ملک عامر ڈوگر پر پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا مقدمہ درج ہے جس پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔ مقدمے کے چالان کو مکمل کرکے جمع کرادیا گیا ۔ملک عامر ڈوگر کے خلاف تھانہ اولڈ کوتوالی، تھانہ جلیل آباد ، تھانہ ممتاز آباد اور خانیوال میں مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔