شانگلہ (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کے قافلہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
آر پی او ملاکنڈ ناصرمحمود ستی کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امیر مقام دورہ مکمل کرکے چلے گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہم اپنا دورہ مکمل کرکے بخیریت واپس ہوئے، مقامی افراد نے بتایا کہ مشکوک افراد دیکھے گئے ہیں،2014 میں اسی علاقے میں مجھ پر حملہ ہوا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم نے امیرمقام پر دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، شکر ہے انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے، وزیراعظم نے امیر مقام سے رابطہ کیا، خیریت دریافت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بھی اظہار تشکر کیا۔
صدر ن لیگ خیبرپختونخوا و مشیر وزیراعظم امیر مقام پر قاتلانہ حملہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
