ہومٹاپ سٹوریسب سیاست:انتخابات،سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ،وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات طے

سب سیاست:انتخابات،سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ،وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات طے

لندن(سب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف دورہ فرانس مکمل کرنے کے بعد لندن پہنچیں گے جہاں وہ 2 سے 3 دن تک قیام کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے وطن واپسی کا پلان تبدیل کر کے فرانس کے دورے کے بعد لندن جانے کا پروگرام بنایا ہے، وزیر اعظم لندن میں اپنے 3 روزہ قیام کے دوران سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما بھی شرکت کریں گے، اس دوران دونوں رہنماں میں ملک میں انتخابات کی تیاریوں اور نگران سیٹ اپ پر گفتگو کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔