ہومبریکنگ نیوزپیرس کانفرنس:وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد،جان کیری سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

پیرس کانفرنس:وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد،جان کیری سمیت عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

پیرس: نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی وزیراعظم سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں راہنماں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے فرانس میں آئی ایم ایف کی میجنگ ڈائریکٹر، فرانسیسی صدر میکرون، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جرنل انتونیو گوتریس سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی ماحولیات کے لئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اور سابق وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقا ت ہوئی ، قائدین کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی وزیراعظم شہبازشریف اور جان کیری نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناں کا اظہار کیا وزیراعظم شہبازشریف نے ماحولیات کے مسئلے پر جان کیری اور امریکی حکومت کی ترجیحات کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔