ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما دوسرا نوٹس ملنے کے باوجود ایف آئی کے سامنے پیش نہ ہوئے

پی ٹی آئی رہنما دوسرا نوٹس ملنے کے باوجود ایف آئی کے سامنے پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(سب نیوز )ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما آج پیش نہ ہوئے۔ ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی، قاسم سوری اور حال ہی میں پارٹی چھوڑنے والے علی زیدی اور کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں طلب کیا تھا، تاہم ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما آج پیش نہ ہوئے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ علی زیدی، اعظم سواتی اور قاسم سوری کو ایک اور نوٹس جاری کیا جائے، نوٹس جاری کرنیکے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ تینوں رہنماں کو 22 جون کو سائبر کرائم آفس طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ نہیں آئے، ان کی غیر حاضری جوابی وضاحت کی عدم دستیابی تصور کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔