اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاوہ لاہور، جہلم، حافظ آباد اور سوات سمیت ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے ایک بج کر تین منٹ پر محسوس کیے گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈا سے اٹھارہ کلومیٹر دور بتایاجارہا ہے
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
