اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے تحریک انصاف کی خواتین اور مرد کارکنوں پر تشدد اور بدسلوکی کے الزامات جھوٹے نکلے۔
انسانی حقوق کمیشن (این سی ایچ آر) کی تحقیقات میں ایک بھی الزام کی تصدیق نہ ہوسکی۔
نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق نے رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دی۔
کمیشن کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے تحقیقاتی رپورٹ خط کے ہمراہ وزیراعظم کو بھیجی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں قید سیاسی کارکنوں پر تشدد اور غیرانسانی سلوک کے الزامات پر مبنی رپورٹس سامنے آئی تھیں ۔
الزامات کی سچائی جاننے کے لئے انسانی حقوق کمیشن نے تحقیقات کیں اور خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں اپنی ٹیمیں مقرر کیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الزامات کی تحقیقات کے لیے سینٹرل جیل راولپنڈی، پشاور، سوات، نوشہرہ اور خواتین جیل کراچی کے دورے کئے گئے تاہم ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس کی بنیاد پر الزامات درست مانیں جائیں۔ کسی سیاسی کارکن کے ساتھ وہ نہیں ہواجس کا الزام لگایا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے سیاسی خواتین کے ر یپ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خواتین سمیت کارکنوں پرتشدد کے الزامات جھوٹ نکلے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
