ہومبریکنگ نیوزحج کی تیاری کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کو اونچا کردیا گیا

حج کی تیاری کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کو اونچا کردیا گیا

حج کی تیاری کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کو اونچا کردیا گیا۔گزشتہ روز حج انتظامات کے سلسلے میں غلافِ کعبہ کے زیریں حصے کو تقریباً 3 میٹر اونچا کر دیا گیا اور بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریباً 2 میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

غلافِ کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے اور اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔
غلافِ کعبہ کے حوالے سے یہ تبدیلی ہر سال حج سے قبل کی جاتی ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غلافِ کعبہ کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔