ہومبریکنگ نیوزسمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف مڑ گیا

سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف مڑ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ تبدیل ہوکر پاکستان اور بھارت کی جانب ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کرلیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں، آئندہ دو روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر رہےگا۔
انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے، طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔