ہومبریکنگ نیوزپی پی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعلی سندھ نے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

پی پی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعلی سندھ نے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ گرین اور اورنج لائن بی آر ٹی روٹس پر روزانہ 50 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ان روٹس کے لیے 200 بسوں کی ضرورت ہے، نئی الیکٹرک بسیں لی جائیں گی.وزیر اعلی سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ بسوں کے سائز اور ریکوائرمنٹ بنانے کی پالیسی بورڈ میں پیش کریں، یلولائن بی آر ٹی کے لیے بسوں کی سپلائی اور آپریشن پر بھی غور کیا گیا

، شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی اربن موبیلٹی پراجیکٹ کے تحت یلولائن چلائی جائے گی، یلولائن پراجیکٹ کی مدد سے 75 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، پراجیکٹ کے لیے نصف فنڈز ورلڈ بینک ادا کرے گا، پی پی پی پالیسی بورڈ نے پراجیکٹ کی پرائیویٹ پارٹنرشپ پر لانے کی منظوری دے دی۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ ایک بہترین کوسٹل بیلٹ ہے جس پر پام آئل لگ سکتے ہیں، سندھ نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کوسٹل بیلٹ میں پام آئل پروڈکشن شروع کی، یہ پراجیکٹ بہترین طریقے سے کامیاب ہوا، کابینہ نے 3000 ایکڑ جنگلات کی اراضی پر پام آئل کے درخت لگانے کی منظوری دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔