ہومبریکنگ نیوزافغانستان میں مسجد میں دھماکا، سابق پولیس کمانڈر سمیت 11 افراد جاں بحق

افغانستان میں مسجد میں دھماکا، سابق پولیس کمانڈر سمیت 11 افراد جاں بحق

کابل:افغان شہر فیض آباد کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر فیض آباد میں واقع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا بدخشاں کیجاں بحق نائب گورنرمولوی نثار کی فاتحہ خوانی کیدوران ہوا، اور اس میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ افغان حکام نے بتایا کہ فاتحہ خوانی کا اہتمام مسجد میں کیا گیا تھا، اور اس میں عوام کی بڑی تعاد شریک تھی، دھماکے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔