ہومبریکنگ نیوزحویلی کا جلسہ کشمیری عوام کی پاکستان سے وابستگی کا ثبوت ہے، رانا ثنا اللہ

حویلی کا جلسہ کشمیری عوام کی پاکستان سے وابستگی کا ثبوت ہے، رانا ثنا اللہ

حویلی: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حویلی میں ہونے والا تاریخی جلسہ کشمیری عوام کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے، جبکہ وفاق میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سے آزاد کشمیر کی ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔
ایل اے 17 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں پوری قوم کے لیے قابل فخر ہیں، بھارت کو معلوم ہو چکا ہے کہ وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے دو مراحل میں کامیابی حاصل کر چکی ہے، جبکہ 45 نشستوں پر مشتمل اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 23 نشستیں درکار ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میرپور اور آزاد کشمیر کے لیے پنجاب طرز کے ترقیاتی منصوبوں کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب کشمیری عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے، جبکہ وفاق میں پارٹی کی حکومت کے باعث خطے کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مظفر آباد، میر پور کے بعد حویلی نے بھی مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا دیا، آزاد کشمیر کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات منعقد ہوئے، دھاندلی کے الزامات حقائق کے برعکس ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔