ہومپاکستانعوام پر ایک اور بوجھ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

عوام پر ایک اور بوجھ،ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد (سب نیوز)بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔اعلامیے کے مطابق بجلی کے نرخ میں ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اضافی رقم اگست کے بجلی کے بلوں میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کے باعث صارفین کے بلوں میں اضافہ یا کمی کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔