ہومبریکنگ نیوزمیئر کیلئے جماعت اسلامی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے: ترجمان پی ٹی آئی کراچی

میئر کیلئے جماعت اسلامی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے: ترجمان پی ٹی آئی کراچی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میئر کے امیدوار کیلئے جماعت اسلامی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سیتحریک انصاف کو ڈپٹی میئرکے عہدے کی پیشکش کی گئی لیکن پی ٹی آئی کو کوئی عہدہ نہیں چاہیے، پی ٹی آئی نے کراچی کے بہتر مفاد کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں میئر کراچی کے انتخاب کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے مسلم لیگ ن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد نے ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ملاقات کی۔ ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم اور شاہ محمد شاہ کے درمیان میئر کے انتخاب اور دیگر بلدیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، رہنماوں نے میئر کے انتخابات آزادانہ، شفاف اور جمہوری تقاضوں کے مطابق کرائے جانے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمد شاہ نے جماعت اسلامی کے وفد کو بتایا کہ میئرکیانتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔قبل ازیں کراچی میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 15 جون کو میئر کا انتخاب ہورہا ہے ، قانون تھا کہ میئر ہاس سے منتخب ہوگا، پیپلز پارٹی نے ترمیم کی کہ کوئی رکن نہ بھی ہو تو میئر بن سکتا ہے ، الیکشن کمیشن نے الیکشن کے شیڈول کے بعد اس طرح کے قانون منظور کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو پورا موقع فراہم کیا۔ خیال رہے کہ میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضی وہاب کو نامزد کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔