ہومبریکنگ نیوزوزیر اعلی بلوچستان کا فیصلہ نظرانداز، صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کی این ای سی اجلاس میں شرکت

وزیر اعلی بلوچستان کا فیصلہ نظرانداز، صوبائی وزیر اور چیف سیکرٹری کی این ای سی اجلاس میں شرکت

کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اجازت کے بغیر این ای سی اجلاس میں شرکت کرنے پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور چیف سیکرٹری پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی بلوچستان نے وفاقی حکومت کے رویہ کے خلاف این ای سی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، سینئر صوبائی وزیر نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کے فیصلے کو ہوا میں اڑاتے ہوئے آج ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بھی وزیر اعلی بلوچستان کے فیصلے کو نظرانداز کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ہوئے، وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو معاملے پر کچھ دیر میں اہم اعلان کر سکتے ہیں، سینئر صوبائی وزیر سے وزارت واپس اور چیف سیکرٹری کو رپورٹ کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔ واضح رہے بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی بنیاد پر وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کو وفاقی حکومت سے شدید تحفظات ہیں، وزیراعلی بلوچستان نے گزشتہ روز ایک بیان میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنا واضح موقف پیش کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔