راولپنڈی (آئی پی ایس ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوے ہمیشہ کی طرح دوران ڈیوٹی فوت ہونے وال ملازمین کا خیال رکھا۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس،پنجاب ہائی وے پیٹرول اور ایس ایس پی پٹرولنگ گلفام ناصر وڑایچ اور ڈی ایس پٹرولنگ سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر پوسٹ انچارج محمد شعبان اور ہیڈ محرر اختر حسین نے فوت ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل سنجیل عباس،کانسٹیبل فیصل یاسین اور خاکروب پرویز مسیح کے گھروں میں جا کر ان کے گھر والوں کو رمضان المبارک کے لیے راشن اور نقدی دے کر آئے،جس پر ان کے اہل خانہ نے تہہ دل سے پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا جو ہر موقع پر اپنے ملازمین کو یاد رکھتے ہیں۔
ہوماسلام آبادپنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا رمضان المبارک میں فوت ہونے والے ملازمین کے گھروں میں راشن کا اہتمام
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کا رمضان المبارک میں فوت ہونے والے ملازمین کے گھروں میں راشن کا اہتمام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
