پشاور (سب نیوز)خیبر پختونخوا پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں توڑپھوڑ اور جلا ئو گھیرائو میں ملوث ملزمان سمیت ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالتوں سے ضمانت پانے والے ملزمان کی تعداد 347 ہوگئی۔پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ نے اب تک 335 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان پشاور اور ضلع خیبر میں 9 اور 10 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف پشاور اور خیبر میں مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالتوں نے ناکافی شواہد کے بنا پر اب تک 347 ملزمان کو ضمانتیں دی ہیں۔
9 مئی واقعات، ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
