ہومپاکستاننیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا

نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز کردیا

لاہور (سب نیوز)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، قومی احتساب بیورو (نیب)نے ان کے دور میں ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے بعد ان کے دور میں کی گئی تقرریوں اور تبادلوں کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے سیکرٹری سروسز پنجاب سے تعیناتیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔نیب نے اس سے پہلے سیکرٹری مواصلات کو بھی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی مگر ان کی طرف سے ابھی تک ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرر و تبادلوں میں فرح گوگی اور سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید بھی شامل ہیں۔عثمان بزدار پر اپنی وزارت اعلی کے دور میں تقرر و تبادلوں میں کروڑوں روپے کی رشوت لینے کا الزام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔