Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکچھ بھی ہو جائے ،ہم پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے:چوہدری پرویز الہی

کچھ بھی ہو جائے ،ہم پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے:چوہدری پرویز الہی

لاہور:سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی نے اپنے والد کی گرفتاری کے بعد رد عمل دیتے ہوئے ہے کہ ہم انشا اللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں، ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔اب کہا جا رہا ہے پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔ ہم انشا اللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔